25 مئی ، 2012
کراچی … ایل پی جی کی فروخت میں اضافے کے بعد قیمت میں 5 سے 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز کوبتایا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں اضافہ فروخت میں ایک ماہ کے دوران تقریباً 100 فیصد اضافے کے بعد ہوا ہے جس کے بعد 3000 ٹن کے اضافی اسٹاکس ختم ہوگئے ہیں۔ عبدالہادی خان کے مطابق اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 95 روپے، لاہور میں 96، پشاور میں 99 جبکہ شمالی علاقوں میں 105 روپے ہو گئی ہے۔