کاروبار
20 نومبر ، 2015

اسلام آباد میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس

اسلام آباد میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس

اسلام آباد......پاکستان اور روس نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعلقات بڑھانے پراتفاق کیاہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ پاکستان روس کو اسٹیل مل کے26 فیصد حصص خرید نے کی پیشکش کرےگا۔ پاکستان اورروس سائنس وٹیکنالوجی، خوراک، صحت اورسرمایہ کاروں کےشعبوں میں تعاون کریں گے۔

مفاہمت کی یاداشتوں پردستخط ہوگئے،دونوں ملکوں نے نجی شعبےمیں لین دین کا20سالہ پراناتنازع بھی حل کرلیا۔ یہ سب ہوا اسلام آبادمیں پاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں۔

اجلاس کےبعد وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےبتایاکہ پاکستان روس کو اسٹیل مل کے26 فیصد حصص خرید نے کی پیشکش بھی کرےگا۔

روس کے تجارتی وفد کےسربراہ اور ڈرگ انفورسمنٹ ڈائریکٹر وکٹر پی ایونوو کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ تعاون کسی دوسرے ملک کےخلاف نہیں۔

پاک روس بین الحکومتی کمیشن کےاجلاس میں داسو ڈیم سمیت توانائی کے7شعبوں میں روس کی طرف سے سرمایہ کاری کرنے کا اشارہ بھی ملا۔

مزید خبریں :