پاکستان
21 نومبر ، 2015

راولپنڈی: روات کے قریب لڑکی کا مبینہ زیادتی کےبعد قتل

راولپنڈی: روات کے قریب لڑکی کا مبینہ زیادتی کےبعد قتل

راولپنڈی ........راولپنڈی میں روات کے قریب لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں روات کے قریب 20 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، اور بعد میں تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا گیا۔ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پاؤں میں موچ آنے کے باعث گرفتار کر لیا گیا۔

لڑکی کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تعلق چکوال سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :