25 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ سپریم کورٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق ا سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے گزشتہ روز اپنی رولنگ جاری کی تھی جس میں وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق سوال کو مسترد کرتے ہوئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق رولنگ کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔