پاکستان
21 نومبر ، 2015

سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات 14 یا 15 دسمبر کو کرانے پرغور

 سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات 14 یا 15 دسمبر کو کرانے پرغور

سانگھڑ ........سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 14 یا 15 دسمبر کی تاریخیں زیر غور ہیں۔حتمی تاریخوں کا اعلان چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی منظوری کے بعد ہو گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطا بق الیکشن کمیشن نے سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات دسمبرکے وسط میں کرانے پرغور شروع کر دیا ہے ۔ تینوں مرحلوں کے ملتوی شدہ انتخابات پر ری پول بھی سانگھڑ کے ساتھ ہی ہو گاسندھ کے ملتوی شدہ 81 حلقوں میں انتخابات بھی 14 یا 15 دسمبر کو کرائے جائیں گے۔

حتمی تاریخوں کا اعلان چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی منظوری کے بعد ہو گا۔آئندہ ہفتے میں الیکشن کمیشن سانگھڑ سمیت تمام حلقوں میں ری پول کی تاریخ کا اعلان کرے گا ۔3 دسمبر تک سندھ کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکشن بھی جاری ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 15 روز میں سندھ میں حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔5 دسمبر کو پنجاب اور سندھ کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ہو گی۔

مزید خبریں :