21 نومبر ، 2015
پشاور ..........پشاور کی مقامی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 9 جنوری 2016تک مؤخر کر دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں آج قومی وطن پارٹی کے سابق صوبائی وزیر بخت بیدار کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہونی تھی۔
تاہم عدالت نے سماعت آئندہ سال نو جنوری تک موخر کر دی گئی۔ بخت بیدار کے وکیل بابر یوسف زئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف ہرجانہ سے متعلق کیس ہائی کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔
ہائی کورٹ نے کیس میں عمران خان کو 21 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔ اس وجہ سے مقامی عدالت میں ہرجانہ کیس کی سماعت مؤخر کی گئی ہے۔ سابق صوبائی وزیر بخت بیدار نے عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔