21 نومبر ، 2015
اسلام آباد...........وزیراعظم نواز شریف آج فیصل آباد ملتان موٹروے کے خانیوال ملتان سیکشن کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، 56 کلومیٹر طویل شام کوٹ انٹرچینج سے ملتان تک ایم فور کا یہ سیکشن تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
واضح رہے 2008 میں اس منصوبے کا افتتاح اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے 2012 میں مکمل ہونا تھا لیکن یہ بروقت مکمل نہ ہوسکا اور اب تین سال کی تاخیر سے مکمل ہوا ہے۔