21 نومبر ، 2015
ولنگٹن........نیوزی لینڈ میں ہیلی کاپٹر برفانی علاقے میں گرنے سے 7 افرادہلاک ہوگئے ،واقعہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے پر واقع سیاحتی مقام پر پیش آیا جہاں برفانی پہاڑیوں پر خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،، نتیجے میں پائلٹ اور چھ سیاح ہلاک ہوگئے۔
گلیشیر کے دشوار راستے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی حادثے کی جگہ سے لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔