21 نومبر ، 2015
ماسکو.......روس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی کارروائی میں 600 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔
روس کے وزیر دفاع Sergey Shoigu کا کہنا ہے کہ روسی فوج کی فضائی کارروائی کے دوران ایک میزائل حملے میں 600 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز روس نےبحیرہ روم اور بحیرہ کیسپئن سےرقااور حلب شہر میں 7 مقامات پر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 18 میزائل داغے۔
روسی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف کی جانے والے فضائی حملوں میں اب تک دہشت گردوں کے 23 ٹریننگ کیمپ، بارودی مواد بنانے والی 19 فیکٹریاں اور گولہ بارود کے 47ڈپو کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔