پاکستان
25 مئی ، 2012

چوہدری نثار نے پارلیمنٹ کاتقدس پامال اور کم ظرفی کا مظاہرہ کیا، نثار کھوڑو

چوہدری نثار نے پارلیمنٹ کاتقدس پامال اور کم ظرفی کا مظاہرہ کیا، نثار کھوڑو

کراچی … اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ پر تنقید کرکے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال اور کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہنگامی نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ نثار کھوڑوکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کونااہل قرار نہیں دیا اور اسپیکر قومی اسمبلی اگر 30 روز تک وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پر رولنگ نہ دیتیں تو یہ معاملہ ازخود الیکشن کمیشن تک پہنچ جاتا۔ نثار کھوڑو نے بتایا کہ معاملے کو بڑھانے کی بجائے اسپیکر نے آئینی اختیارات کے تحت رولنگ دیکر معاملہ نمٹایا اور بہترین مثال قائم کی۔ سندھ میں بدامنی سے متعلق سوال پر نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ تمام جماعتیں سندھ حکومت میں شامل ہیں اور امن کا قیام سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :