دنیا
21 نومبر ، 2015

ترکی، 11 ملین نشہ آور گولیاں ضبط

ترکی، 11 ملین نشہ آور گولیاں ضبط

استنبول......ترک حکام نے شام کے ساتھ سرحد کے قریب صوبے حطائی سے 11 ملین نشہ آور گولیاں اپنے قبضے میں لے لی ہیں، جن کا وزن قریب دو ٹن بنتا ہے۔

قانونی طور پر ممنوع اور منشیات کے زمرے میں آنے والی ان نشہ آور گولیوں کا اتنی بڑی تعداد میں ترکی میں ضبط کیا جانا ایک ریکارڈ ہے۔

ایمفیٹامینز کی کیمیائی گروپ سے تعلق رکھنے والی اور مختلف مادوں کو ملا کر تیار کی جانے والی یہ گولیاں، جنہیں عام طور پر کیپٹاگون کا نام دیا جاتا ہے۔

انسانی جسم کی کارکردگی کو متاثر کرنے، خاص طور پر انسانی اعصابی نظام کو شدید تحریک دینے والا وہ نشہ آور مادہ ہیں، جو شام کی خانہ جنگی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں :