پاکستان
25 مئی ، 2012

پشاور میں شدید آندھی و طوفان ، موسلا دھار بارش اورژالہ باری

پشاور میں شدید آندھی و طوفان ، موسلا دھار بارش اورژالہ باری

پشاور…پشاور میں شدید آندھی و طوفان ، موسلا دھار بارش اورژالہ باری نے گرم موسم کو یکلخت تبدیل کردیا۔ جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں سہہ پہر کے وقت 80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید آندھی چلی۔جس کے بعد ہر طرف گرد وغبار کے بادل نظر آئے۔ تاہم آندھی کے بعد کچھ دیر موسلا دھار بارش اورژالہ باری ہوئی۔ جس سے شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم میں خوش گوار تبدیلی آئی۔

مزید خبریں :