دنیا
21 نومبر ، 2015

سلامتی کونسل نے داعش کیخلاف کارروائیوں کی منظوری دیدی

سلامتی کونسل نے داعش کیخلاف کارروائیوں کی منظوری دیدی

نیویارک.......اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے رکن ممالک کو داعش اور القاعدہ کے خلاف تمام ضروری اقدامات کرنے کی منظوری دے دی۔

داعش اور القاعدہ کے خلاف کارروائی کی قرارداد فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کیے جانے کے بعد کارروائی کی اجازت دے دی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ داعش اور القاعدہ کے خلاف کارروائیاں دگنی کی جائیں اورتمام ممالک دہشت گردی روکنے کے لیے مربوط اقدامات کریں۔

مزید خبریں :