Time 29 اپریل ، 2025
پاکستان

جعفر ایکسپریس پر علاقائی حریفوں کی معاونت سے حملے کے ٹھوس شواہد ہیں: پاکستان مشن قونصلر

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا ہےکہ پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔

جیونیوز کے مطابق جواد اجمل نے کہا کہ حملے میں 30 بےگناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے تھے، عالمی برادری دہشتگرد حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کی حمایت کرے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو جواب دہ ٹھہرایا جائے، دہشتگردی اور حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کے درمیان واضح فرق کرنا بھی لازمی ہے۔ 


مزید خبریں :