25 مئی ، 2012
کیلیفورنیا … کیلیفورنیا کی کمپنی اسپیس ایکس کا پہلا خلائی جہاز ڈریگن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑ گیا۔ ڈریگن کسی بھی نجی کمپنی کی جانب سے خلاء میں بھیجا جانے والا پہلا خلائی جہاز ہے، اس جہاز پر کوئی فرد سوار نہیں، صرف ساز و سامان لدا ہوا ہے۔ بغیر انسان کا خلائی جہاز ڈریگن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے سازوسامان لے کر گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجرباتی پرواز ہے ،تقریباً 3 سال بعد اس سے خلاء بازوں کو لے جانے اور واپس لانے کا کام شروع کیا جائے گا۔