25 مئی ، 2012
اسلام آباد … وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کو ڈرگ کیس میں بے گناہ قرار دینے والے سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن کو آئی جی موٹر وے جبکہ فیاض لغاری کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا ہے۔ آئی جی موٹر وے واجد درانی کی ریٹائرمنٹ پر وفاقی حکومت نے سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن ظفر عباس کو آئی جی موٹر وے تعینات کر دیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے جاوید اقبال کو سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن اور فیاض لغاری کو ڈی جی ایف آئی اے مقرر کیا گیا ہے۔ ظفر عباس نے بطور سیکریٹری نا رکوٹکس ڈویژن وزیر اعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو ڈرگ کیس میں بے گناہ قرار دیا تھا۔