دنیا
23 نومبر ، 2015

روسی صدر پیوٹن 2007 کے بعد پہلی بار آج ایران پہنچ رہے ہیں

روسی صدر پیوٹن 2007 کے بعد پہلی بار آج ایران پہنچ رہے ہیں

ماسکو.........روسی صدر پیوٹن 2007 کے بعد پہلی بار آج ایران پہنچ رہے ہیں ۔ایران میں اہم رہنماؤں سے ملاقات کے ساتھ شام میں ایران روس تعاون سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن تہران کے دورےکے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایران کی اعلی قیادت سے ملاقات میں جو ہری توانائی ، تیل گیس اور فوجی تکنیکی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی ،تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی بات ہوگی ، ایران کے دورے کے ایک دن بعد منگل کو اردن کے کنگ عبداللہ دوم اور جمعرات کو فرانسیسی صدر روس کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :