23 نومبر ، 2015
لاہور.......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میگاپراجیکٹس کےساتھ عوام کےبنیادی مسائل حل کرنےکیلئےکوشاں ہیں،منتخب نمائندےاپنےحلقوں پرخصوصی توجہ دیں،، تاریخ ساز کسان پیکیج کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔
لاہورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے بغیر وقت ضائع کئے کام کیا گیا ہے۔ زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا خودجائزہ لے رہا ہوں۔ گریٹر اقبال پارک منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس پر عملدرآمد کے دوران تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہناتھاکہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں عوام نے ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعلی ٰ پنجاب وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق، پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر اوردیگر حکام نے شرکت کی ۔