23 نومبر ، 2015
کراچی....محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے عباسی شہید اسپتال کراچی پر چھاپہ مارکر اسپتال کا رکارڈ قبضے میں لے لیا۔ دوسری طرف لانڈھی نادرا آفس میں صوبائی اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپا مار کر ایک ملازم کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں،ترقیوں اور دواؤں کی خریدوفروخت میں خرد برد کی اطلاعات تھیں جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرچھاپہ مارا گیا۔کورٹ احکامات کے مطابق جنوری 2007 سے اب تک کے تمام رکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔
دوسری طرف لانڈھی نادرا آفس میں صوبائی اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کرنادرا ملازم شہزاد ارشد کو گرفتار کرلیا ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذرمحمد بوزدار کے مطابق گرفتار ملزم کا بینک اکاونٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں رقم کے لین دین میں استعمال ہوا ہے۔