پاکستان
23 نومبر ، 2015

حافظ آباد: فیکٹری میں سلنڈر پھٹ گیا،مزدورجاں بحق

 حافظ آباد: فیکٹری میں سلنڈر پھٹ گیا،مزدورجاں بحق

حافظ آباد...... حافظ آباد میں موبل آئل تیار کرنے والی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے ایک مزدورجاں بحق ہوگیا۔

حافظ آباد میں علی پور روڈ پر واقع فیکٹری میں موبل آئل تیار کیا جا رہا تھا کہ اچانک فیکٹری میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجہ میں فیکٹری کی چھت اور دیواریں گر گئیں اورایک مزدورملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے فیکٹری مالک کی تلاش شروع کردی ہے،مکینوں نے شکایت کی ہے کہ فیکٹری میں جعلی آئل تیار کیاجارہاتھا جس کی وجہ سے مکین پریشان تھے اورلوگوں نے کئی باردرخواستیں بھی دے رکھی تھیں۔

مزید خبریں :