پاکستان
23 نومبر ، 2015

فراڈ میں ملوث جی ایم او جی ڈی سی ایل عہدے سے فارغ

فراڈ میں ملوث جی ایم او جی ڈی سی ایل عہدے سے  فارغ

اسلام آباد......وفاقی وزیر پٹرولیم نے57 کروڑ روپے کے مبینہ ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ میں ملوث او جی ڈی سی ایل کے جی ایم اسٹورز عرفان بابر کو عہدے سے ہٹا کر محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ۔

بلال ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کے 5حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کرکرپشن کی ، جس پر مقدمہ درج کیا ہے، ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت کر ا لی ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا او جی ڈی سی ایل کا نام استعمال کر کے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی گئی اور عوام سے 57کروڑ روپے کا فراڈ کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ کمپنی رولز کے مطابق ادارہ جنرل منیجر عرفان بابر کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف انکوائری کرے ۔

اجلاس کے دوران جی ایم سوئی ناردرن گیس اسلام آباد نےکمیٹی سے غیر مشروط معافی مانگ لی،کمیٹی ارکان نے گزشتہ اجلاس میں شکایت کی تھی کہ وہ ان کے منصوبوں کے حوالے سے رابطے میں نہیں آتے ۔

مزید خبریں :