24 نومبر ، 2015
کراچی.......پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو 3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی ، ملاز مین کا کہنا ہے کہ اگست، ستمبر، اور اکتوبر کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں جبکہ نومبر بھی ختم ہورہا ہے۔
ترجمان پاکستان اسٹیل عبدالحفیظ شاہ نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے توقع ہے کہ آئندہ ای سی سی کے اجلاس میں تنخواہوں کی منظوری مل جائے گی ۔