دنیا
25 نومبر ، 2015

اباعود 18یا 19نومبر کو بزنس ڈسٹرکٹ میں خودکش حملے کرنا چاہتا تھا

اباعود 18یا 19نومبر کو بزنس ڈسٹرکٹ میں خودکش حملے کرنا چاہتا تھا

پیرس.........پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ عبد الحمید اباعود سینٹ ڈنی میں اپنے ایک ساتھی سمیت خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔ چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مبینہ ماسٹر مائنڈہ اباعود ڈیفنس ڈسٹرکٹ میں18 یا 19نومبر کو خود کش حملے کرنا چاہتا تھا۔

ڈیفنس بزنس ہیڈکوارٹرز میں کئی بڑی فرنچ کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز ہیں۔ پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ اباعود اور اُس کا ساتھی سینٹ ڈینی میں پولیس آپریشن میں مارے گئے تھے۔

دوسری جانب اباعود کے سہولت کار پر دہشتگردی میں مدد کے الزام میں فرد جرم عائدکردی گئی ہے۔فرانسیسی پولیس حکام کے مطابق جواد بن داؤد کو سینٹ ڈنی آپریشن کے بعد اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا۔

جواد بن داؤد نے پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبد الحمید اباعود کو سینٹ ڈنی میں فلیٹ فراہم کیا تھا۔ جس پر جواد بن داؤد کو گرفتارکرکے فرد جرم عائد کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :