25 نومبر ، 2015
شکاگو........امریکی شہر شکاگو میں سیاہ فام نوجوان کے قتل میں ملوث سفید فام پولیس اہلکار پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ایک برس بعد واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شہری پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
شکاگو میں 20اکتوبر 2014کو سفید فام پولیس اہلکار، جیسن وین ڈائیک کی فائرنگ سے 17سالہ سیاہ فام نوجوان، لیکوان میکڈونلڈ ہلاک ہو گیا تھا۔ شکاگو پولیس نے عدالت کے حکم پر اس واقعے کی وڈیو جاری کردی ہے، جبکہ پولیس اہلکار، جیسن پر باقاعدہ قتل کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔
قتل کے واقعے کی وڈیو پولیس کار کے ڈش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہو گئی تھی۔ ایک سال بعد ویڈیو منظر عام پر آئی تو شہری سڑکوں پر نکل آئے اور واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کردیے ہیں۔