انٹرٹینمنٹ
25 نومبر ، 2015

شاہ رخ، عامرخان کے بعد دلیپ کماربھی انتہاپسندوں کے نشانے پر

شاہ رخ، عامرخان کے بعد دلیپ کماربھی انتہاپسندوں کے نشانے پر

ممبئی .....ہالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان ،مسٹر پرفکیشنٹ عامر خان اور اب شہنشاہ جذبات دلیپ کمار بھی انتہا پسندوں کے تعصب کی آگ کی لپیٹ میں آگئے،شیو سینا کے رہنما اور مہاراشٹرا کے وزیر رام داس نے تینوں کو سانپ سے تشبہہ دیدی۔

شیو شینا کے رہنما اور مہاراشٹرا کے ریاستی ماحولیاتی وزیر رام داس قدم نے اپنی زہریلی ذہنیت کھول کر رکھ دی،انہوںنے شاہ رخ خان ،عامر خان اور دلیپ کمار کو سانپ سے تشبہ دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ہم نے سانپوں کو دودھ پلا کر پالا ہے ،عامر خان کو بھارت سے پیار نہیں تو پاکستان جاسکتے ہیں۔

دو سری جانب،، شیو شینا کے اخبار"سامنا" نے انتہا پسندوں کے پرانے زخم تازہ کرتے ہوئے پہلے تودلیپ کمار کی خوب تعریفیں کیں اور پھر یہ کہہ اپنے دل کی آگ کو ٹھنڈا کیا کہ جب دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا،تب بھی انہوں نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا یہ کہہ کر جواب نہیں دیا تھا کہ بھارت میں عدم برداشت کی فضا ہے۔

اخبار نے یہ بھی لکھا کہ دلیپ کمار نے کبھی سخت تنقید کے باوجود ملک چھوڑنے کی بات نہیں کی،یعنی تمام انتہا پسندوں کو حق ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے ساتھ جو چاہیں کریں ،مسلمان حقائق بھی بیان نہ کریں۔ بس وہی اچھا ہے جو خاموش ہے۔ یہ ہے مودی سرکار کی وہ دوغلی پالیسی،جو جوالہ مکھی بن کر بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا چہرہ داغدار کر رہی ہے۔

مزید خبریں :