25 نومبر ، 2015
ماسکو.......روس میں ترک سفارتخانے کے باہر مشتعل روسی نوجوانوں نے مظاہرہ کیا، مشتعل مظاہرین نے پتھر برسا کر عمارت کے شیشے توڑ دیئے۔
روس اور ترک حکام کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اثر عوام میں بھی منتقل ہونا شروع ہوگیا، ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرانے کے واقعے کے خلاف روسی نوجوانوں نے ترک سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔
مشتعل مظاہرین نے سفارتخانے کی عمارت پر انڈے، ٹماٹر پھینکے اور پتھراؤ کر کے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔