25 نومبر ، 2015
ماسکو.......ترکی کی جانب سے روس کا جنگی جہاز مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور حکام کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے۔
روس کے تباہ ہونے والے جہاز کےپائلٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ بنانے سے پہلے ترکی کی طرف سے کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔
روس نے ترکی پر داعش سے تیل خریدنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کا بھی الزام لگادیا۔ ترک وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اپنے دفاع کے لیے کسی بھی کارروائی سے بالکل نہیں ہچکچائیں گے۔