پاکستان
26 مئی ، 2012

کراچی : پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

کراچی ... کراچی میں سی ویو کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکووٴں کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ درخشان کی پولیس پارٹی کا سی ویو کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی واردتوں میں ملوث ملزمان سے مقابلہ ہوا،جس کے نتیجے میں 2 مبینہ ملزمان راشد عرف چیمبر اور لیاقت کو گرفتار کرلیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ملک وقاص بھی زخمی ہوا،گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید خبریں :