26 مئی ، 2012
ساہیوال ... ساہیوال کے نواحی گاوٴں میں ڈاکووٴں اور دیہاتیوں کے مابین مقابلے میں ایک دیہاتی جاں بحق اور ایک ڈاکو مارا گیا ۔پولیس کے مطابق نواحی چک 76 فائیو آر میں تین مسلح ڈاکو سڑک پر ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔اطلاع ملنے پر دیہاتی ڈاکووٴں کو پکڑنے وہاں پہنچ گئے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکومارا گیا جبکہ ایک دیہاتی جاں بحق ہوگیا۔تاہم دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی راجا کے نام سے شناخت ہو گئی ہے جو چک 78 فائیو آر کا بتایا جاتا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 فرار ڈاکووٴں کی تلاش شروع کر دی۔