پاکستان
26 مئی ، 2012

شمالی وزیرستان ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی

شمالی وزیرستان ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی

میرانشاہ… شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق صبح سویرے جاسوس طیارے سے میران شاہ بازار میں ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے گئے۔ حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ رواں ہفتے کے دوران تیسرا ڈرون حملہ ہے۔ اس سے پہلے دو میزائل حملوں میں 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :