26 مئی ، 2012
واشنگٹن… شام اورایران کی صورتحال اور سیکورٹی کے معاملات پر گفتگو کرنے کیلئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن آئندہ ہفتے ترک حکام سے ملیں گی۔ امریکی وزیر خارجہ کلنٹن آئندہ ہفتے آٹھ روزہ دورے پر ڈنمارک ،ناروے، اور سوئیڈن کا دورہ کریں گی ، جہاں ماحول سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے،،کلنٹن 7 جون کو استنبول میں اپنے سفرکا اختتام کریں گی۔ ترکی میں انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب اور ترک حکام کے ساتھ بات چیت کریں گی۔