26 مئی ، 2012
کراچی… افضل ندیم ڈوگر… جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر کیس میں مرکزی ملزم لیاقت پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق صبح 4بجے کراچی میں سی ویو کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکووٴں کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجبکہ 4ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی ڈاکو بعد ازاں ہلاک ہو گیا جس کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی جو 13جنوری 2011کو جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کی شہادت میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ لیاقت کی گاڑی ولی خان بابر کی شہادت کی واردت میں استعمال ہو ئی تھی۔ موقع سے ایک اور ڈاکو راشد عرف چیمبر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔