پاکستان
26 مئی ، 2012

نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا، بشیر بلور

نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا، بشیر بلور

پشاور… سینیئر وزیر خیبر پختونخوا بشیر احمد بلورنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وہ جیو نیوز سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت سے شکایت ہے وہ ہماری آمدنی ہمیں نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں صوبہ کو ملنے والی رقم باقاعدگی سے ادا نہیں کررہی ہے۔

مزید خبریں :