28 نومبر ، 2015
سرینگر.....بھارت میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے بھی عامر خان کی حمایت کر دی۔
مقبوضہ کشمیر کےسابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ عامر خان کے دفاع میں سامنے آ گئے،دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ عامر خان سے منسلک بیان پروپیگنڈاہے،عامر نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ جس تقریب میں عامر خان نے انتہا پسندی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا وہ خود بھی وہاں موجود تھے،عامر خان نے کب کہا کہ وہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔
فاروق عبداللہ نے بھارتی میڈیا پرالزام لگایا کہ وہ عامر خان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔