29 نومبر ، 2015
لندن .....خوف اور دہشت سے بھرپور نئی برٹش انڈین ہارر فلم’دی اَدر سائیڈ آف دی ڈور‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار جوہنز رابرٹ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ننھے بچے اولیورکے گِرد گھومتی ہے جس کی موت کے بعد اس کی ماں اُسے مُردوں کی دنیا سے واپس لانے کی فرسودہ روایت کا سہارا لیتی ہے اور اسی دوران مُردوں کی دنیا کا دروازہ کھول کو سب گھر والوں کو خطرے کی نظر کر دیتی ہے۔
روئی ایٹکن اور الیگزینڈر ایجا کی مشترکہ پروڈکشن میں مرکزی کردار سارہ وین کیلیس نبھا رہی ہیں ، دیگر کاسٹ میں جیریمی سِسٹو، صوفیہ روسِنکی، جیویئر بوٹیٹ اور لاگن کرینن شامل ہیں۔
خوفزدہ کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم آئندہ سال 26فروری کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔