30 نومبر ، 2015
پیرس .....امریکی صدر باراک اوباما آج پیرس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے،دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ چھٹی ملاقات ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ماحولیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے فرانس کے دارالحکومت میں ہیں ۔
دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ دہشت گردی سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے۔
گزشتہ سال مئی میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں رہنما اس سے پہلے 5 مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں ۔