کھیل
30 نومبر ، 2015

شارجہ ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 155رنز کا ہدف

شارجہ ٹی ٹوئنٹی:انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 155رنز کا ہدف

شارجہ.........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 155کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس انگلش قائد نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 154رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 46،جوئے روٹ 32،کرس ووکس 37،کپتان مورگن 15قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

دوانگلش ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں جیسن رائے اور معین علی صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔تاہم اس کے باوجود انگلش بیٹسمینوں نے ہمت نہ ہاری اورانھوں نے ایک فائٹنگ ہدف گرین شرٹس کو دیا ۔پاکستان کی جانب سہیل تنویر اور شاہد آفریدی نے دو دو جبکہ عامر یامین ،انور علی اورشعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :