پاکستان
01 دسمبر ، 2015

چہلم حضرت امام حسین ؓ پر پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ

 چہلم حضرت امام حسین ؓ پر پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ

لاہور .....محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین ؓپر امن و امان یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں یکم دسمبر سے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ 3 دسمبر کو پورےصوبے میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 3 دسمبر کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، بزرگ ،خواتین، بچے اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

مزید خبریں :