پاکستان
01 دسمبر ، 2015

فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر دھند کے باعث حادثات ، 3افراد ہلاک

فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر دھند کے باعث حادثات ، 3افراد ہلاک

فیصل آباد......فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات ، 3 افراد ہلاک ،12 زخمی ہوگئے ، حد نگاہ 200 میٹر ہونے پر موٹروے کھول دی گئی۔

ترجمان موٹروے کےمطابق دھنداچانک اوراس قدر شدیدتھی کہ حدِ نگاہ صفرہوگئی،جبکہ 2ٹرک اور3کاروں سمیت6 گاڑیاں ٹکرانےسےایک ٹرک کا ڈرائیورسمیت 3افراد جاں بحق اور12زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

موٹروے ایم 3کوپنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کے باعث بندکردیاگیا،صبح کےوقت پنڈی بھٹیاں سےفیصل آباد تک موٹروےاچانک شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئی،جس سے حد نگاہ صفر ہو گئی،دھند کےباعث ساہیانوالہ کےقریب 2ٹرک اور3کاروں سمیت6گاڑیاں پیچھےسےٹکرا گئیں۔

ترجمان موٹروے کا کہناہے کہ دھندکی محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی تھی۔ساڑھے9بجےصبح دھندچھٹ جانےپرموٹر وےکو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

مزید خبریں :