دنیا
01 دسمبر ، 2015

فوج کو داعش سے لڑنے کیلئےبھیجیں جانے کا امکان نہیں،ہلیری

فوج کو داعش سے لڑنے کیلئےبھیجیں جانے کا امکان نہیں،ہلیری

واشنگٹن......... امریکی حکمران جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں امریکی فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شام اور عراق کی سرزمین پر بھیجنے کا کوئی امکان نہیں۔

امریکی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش نے اپنی حکمت عملی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر رکھا ہے اور اسے شکست دینے کیلئے ہمیں اس شعبہ میں اس کے بھرپور مقابلے پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف حکمت عملی کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ جہاں داعش موجود ہے وہاں اس کے خلاف برسرپیکار گروپوں کی بھرپور مدد کی جائے اور شام و عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے موثر ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :