01 دسمبر ، 2015
ماسکو.......... روس کے جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل والیری گیراسیموف اور امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل جوزف ڈینفرڈ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
روسی وزارت دفاع کے شعبہ اطلاعات کے مطابق فریقین نے شام میں داعش کے خلاف روس کی فضائی مہم اور امریکا کی زیر قیادت اتحاد کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل گیراسیموو اور جنرل ڈینفرڈ نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ گفتگو امریکا کے ایما پر ہوئی۔