02 دسمبر ، 2015
ممبئی....... رنبیر کپور کی تماشا کی کہانی 5 دن بعد بھی دیکھنے والوں کی سمجھ میں نہیں آسکی۔یہ رنبیر کپور کی مسلسل چوتھی فلاپ فلم ہے۔
مٹر گشتی جیسے گانے ہوں یا فلم میں رنبیر کی اداکاری دونوں ہی فلم کو باکس آفس پر ڈوبنے سے نہیں بچاسکے۔ فلم 5 دنوں میں 50 کروڑ بھی نہیں کماسکی۔
امتیاز علی، دپیکا اور رنبیر کے اس کمبی نیشن سے 5 دنوں میں سو کروڑ کے بزنس کی توقع تھی جو آدھی بھی پوری نہیں ہوئی۔