کھیل
03 دسمبر ، 2015

محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار

محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار

لاہور.......اسپاٹ فکسنگ کے ایک کردار فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں،ان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یو نس نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامرکے حوالے سے پو چھے گئے سوال پر وقار یونس نے کہا محمد عامر نے خود کومنوایا ہے ، سزا بھی کاٹ چکا ہے ، انہیں ٹیم میں لینے کے لیے بورڈ اورمینجمنٹ ایک پیج پر ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان بھی محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت پر راضی ہیں۔

مزید خبریں :