03 دسمبر ، 2015
نیویارک.........پاکستانی نوبل انعام ےافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی سال کی دوسری اہم شخصیت نامزد ہوگئیں۔
بین الاقوامی جریدے ٹائم میگزین نے سال کی 10 شخصیات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں سے کسی ایک کو سال کی شخصیت قرار دیا جائے گا۔ فہرست میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق سال کی اہم ترین شخصیت کی فہرست میں امریکا کی صدارت کیلئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدوار برونائی سینڈرز پہلے، ملالہ یوسفزئی دوسرے اور پاپ فرانسس تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوباما کا چوتھا نمبر ہے۔
ٹائم میگزین نے مہاجرین کو پانچویں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آٹھویں اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دسویں نمبر پر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تائم میگزین 4 دسمبر کو قارئین کی آرا وصول کرنے کے بعد 7 دسمبر کو فہرست میں شامل کسی ایک فرد کو سال 2015 کی شخصیت قرار دے گا۔