03 دسمبر ، 2015
بیت المقدس......فلسطین میں یہودی جوڑے کے قتل کے الزام پر فلسطینی شہری کا گھر گرا دیا گیا۔ بیت المقدس کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری محمد علوی کے گھر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
محمد علوی پر اکتوبر میں ہلاک ہونے والے دو امریکی یہودیوں کے قتل کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا اور واقعے کے کچھ دنوں بعد ہی محمد علوی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں دو ماہ کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔