دنیا
04 دسمبر ، 2015

بھارت : چنائے میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا،پانی کی سطح کم ہونے لگی

بھارت : چنائے میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا،پانی کی سطح کم ہونے لگی

چنائے .....بھارت کے شہرچنائے میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیاہے ،بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پانی اترنا شروع ہو گیا ہے ،شہر میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت سے لوگوں کوپریشانی کا سامنا ہے ۔

بھارتی شہرچنائے میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے ، شہر میں امدادی کاررائیاں جاری ہیں ،پانی میں گھرے علاقوں میں پھنسے افراد تک ہیلی کاپٹرز سے کھانے پینے کی اشیا پہنچائی جارہی ہیں۔

بھارتی شہر میں سڑکوں ،ٹرین اور فضائی رابطے معطل ہونے کے باعث غذائی اشیا کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، تعلیمی ادارے اور دفاتر آج بھی بند ہیں۔

چنائے ایئر پورٹ پر اب تک کئی مسافر پھنسے ہوئے ہیں ، ایئرپورٹ 6دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :