پاکستان
04 دسمبر ، 2015

پی آئی اے کی بیجنگ سے ٹوکیو کی پرواز میں مشتبہ مواد کی اطلاع

پی آئی اے کی بیجنگ سے ٹوکیو کی پرواز میں مشتبہ مواد کی اطلاع

تیانجن ......پی آئی اے کی بیجنگ سے ٹوکیو جانےوالی پرواز کو مشتبہ مواد کی اطلاع پر چین کے شہر تیانجن میں اتارلیا گیا،پرواز میں 29 مسافر سوار ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 852اسلام آباد سے بیجنگ پہنچی ،جسے بعد میں بیجنگ سے ٹوکیو روانہ تھا، روانگی سے قبل چائینز ایوی ایشن حکام کو پرواز میں مشتبہ مواد کی اطلاع موصول ہوئی ،جس پر پرواز کو چین کے شہر تیانجن میں اتار لیا گیا، ٹوکیو جانے والی پرواز میں 29مسافر سوار تھے۔

پرواز کو چینی حکام نے چیک کرنے اور سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد ٹوکیو جانے کی اجازت دیدی ہے، سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد پرواز 4گھنٹے کی تاخیر سے ٹوکیو پہنچے گی۔

مزید خبریں :