04 دسمبر ، 2015
کراچی .....سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ڈاکٹر عاصم نے موقف اختیار کیا کہ ان کیخلاف نیب آرڈیننس کے سیکشن 24 کے تحت کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جوآرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ریفرنس غیر قانونی ہے لہذا انھیں ضمانت دی جائے۔درخواست کی سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔