04 دسمبر ، 2015
لاہور .....گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ چین کرہ ارض پر پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست ہے، چین پاکستان کی اقصادی راہداری اور خطے میں اقتصادی ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا۔
چین کی کیمونسٹ پارٹی کے ایک وفد نے گورنرپنجاب سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاک چین اقصادی راہداری سے جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شروع ہونے والے میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔