پاکستان
04 دسمبر ، 2015

بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی ن لیگ جیتے گی ، حمزہ شہباز

بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی ن لیگ جیتے گی ، حمزہ شہباز

لاہور....... رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی، حکومت کسی خوش فہمی کا شکار ہے نہ مغرور، عمران خان عوامی فلاح کے کاموں میں حکومت کی مدد کریں۔

ایوانِ وزیر اعلیٰ ماڈل ٹائون لاہور میں چینی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چین کے صدر پاکستان آکر 46 ارب ڈالر کا تحفہ دینا چاہتے تھے لیکن بغیر وجہ عوام کے 126 دن ضائع کردیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان میں نہ پہلے جواب دیا نہ اب دینا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر عوام خود عمران خان کو جواب دے رہے ہیں ۔

مزید خبریں :